سکھر، ہینڈ کی طرف سے کورونا متاثرین میں 20 ہزار روپے کی رقم کا چیک تقسیم

98

سکھر (نمائندہ جسارت) این جی او ہینڈ گھوٹکی کی طرف سے ضلع کے کورونا متاثرین ایک ہزار مزدور محنت کش دیہاڑی دار افراد اور انکے خاندانوں میں 20 ہزار روپے فی خاندان کو رقم کا ٹوکن تقسیم کیے جانے کے پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ ضلع گھوٹکی سردار احمد گڈانی تھے۔ تقریب میں پروگرام کے تحت این جی او ہینڈز گھوٹکی کی جانب سے فی فرد کو 20 ہزار روپے کی رقم کا ٹوکن دیا گیا، جو بینک سے حاصل کرسکیں گے۔