سکھر، چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا

215

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس نے گزشتہ دو روز کے دوران چار مختلف مقابلوں میں چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق تھانہ جھانگڑو کی حدود چاچڑ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو سلیم کھوسو ، تھانہ بائجی کی حدود لالو ماکو لنک روڈ قریب پولیس مقابلہ میں ڈاکو مبین کھوسو ، تھانہ راؤ شفیع اللہ کی حدود ریلوے گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں ایک ڈاکو رفیق عرف کالو،جبکہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود قریب مقابلے میں متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو اللہ بخش کھوسو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ساتھی فرار ہو گیا، گرفتار ڈاکو چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت بیشتر وارداتوں میں ملوث و مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔