ارباب رحیم کی شکست کے ذمے دار خود ان کے حامی ہیں، سردار علی شاہ

316

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) عمرکوٹ صوبائی وزیر سیاحت وثقافت سید سردار علی شاہ کی پریس کانفرنس میں پی ایس 52 کے عوام کا شکر گزار ہوں، پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کیا، فیئر اور صاف شفاف الیکشن ہوئے ارباب غلام نے اپنے حلقہ سے 2018ء کے الیکشن میں اپنے 28 سالہ بھتیجے سے شکست کھائی، ارباب غلام رحیم کا ماضی سب کے سامنے ہے، دھاندلی کے خالق طور پر ارباب غلام سامنے آئے، عوام نے انہیں مسترد کردیا، ارباب رحیم کی شکست کے ذمے دار خود ان کے حامی ہیں، ارباب کے دور حکومت میں اس کے حامیوں نے عوام سے مظالم کیے۔ الیکشن مہم کے دوران ارباب رحیم نے شہرمیں خوف و ہراس قائم کیا میں نے وزیر ہونے کی وجہ سے اپنے امیدوار کی الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیا۔ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر ارباب رحیم ماضی میں تباہی لائے، خواتین کو ووٹ دینے کا حق آئین نے دیا ہے، خواتین ووٹر کو ووٹ دینے سے روکا گیا، میں اباب رحیم سے پوچھتا ہوں کہ آپ کون ہوتے ہو خواتین کو ووٹ دینے سے روکتے، خواتین کی تذلیل کرتے، تشدد کرواتے ہو۔