بااثر شخص نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے برطرف کرایا، عنایت مسیح

119

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سے جبری برطرف کیے گئے ملازم اکبر عنایت مسیح نے بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میں اپنی نوکری ایمانداری سے ادا کررہا تھا، بلدیہ اعلیٰ میں بااثر شخص نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے برطرف کرادیا۔ تنخواہیں دلائی اور نوکری پر بحال کیاجائے ۔