شام: بارش کے بعد برف باری نے مہاجرین کے مسائل بڑھادیے

457
ادلب: برف نے پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں کو ڈھانپ رکھا ہے

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شمالی مغربی صوبے ادلب میں برف باری نے مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ادلب کے قصبے دانہ میں اسدی و روسی فوج کی بم باری کے بعد دربدر ہونے والے مہاجرین کی بڑی تعداد مقیم ہے۔ ان کی عارضی قیام گاہیں، پھٹے پرانے خیمے ہیں، جو کسی طور برف باری اور دیگر نامساعد حالات کا سامنا نہیں کرسکتے۔ اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز پر شدید بارش ہوئی تھی، جس کے بعد ٹھنڈ نے مہاجرین کو بے حال کردیا تھا۔