بھارت: بارود سے بھرے ٹرک میں دھماکا‘ 8 افراد ہلاک

328
بھارت: دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ٹرک مکمل تباہ ہوگیا ہے‘ پولیس اہل کار اور ماہرین جائے وقوع پر تحقیقات کررہے ہیں

بنگلور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست بنگلور میں دھماکا خیز مواد لے جانے والے ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ شیوا موگا نامی شہر کے قریب پتھروں کو توڑنے والے ایک مقام پر پیش آیا۔ دھماکے کی شدت سے گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور کئی مکانات کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ مقامی پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے کرشنگ سائٹ پر کان کنی کے لیے بارود منتقل کرنے کے دوران ہوا۔ پولیس نے ٹرک کے مالک کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ واقعے کے بعد 12زخمیوںکو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 8دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں مزدور اور ٹرک ڈرائیور شامل ہے۔