حیدرآباد: حالی روڈ پر ٹرانسفارگرنے سے دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

302

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حالی روڈ اسپتال کے سامنے نصب بجلی کا ٹرانسفارمر پول سے گر کر دھماکے سے پھٹ گیا ،معجزانہ طو رپر مصروف ترین شاہراہ پر کوئی حادثہ رونما نہیںہوا۔ ٹرانسفارمر پھٹنے کے باعث اس میں موجود تیل سڑک پر پھیل گیا جبکہ فوری اطلاع دینے کے باوجود حیسکو عملہ کئی گھنٹے بعد بھی جائے واقعہ پر پہنچ نہ سکا۔