کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق ، مجموعی اموات 11 ہزار سے متجاوز

196

 

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر +مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35839 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1745 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 47 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11204 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 28891 تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 34916 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2075 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں
کی تعداد 482771 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 مریض انتقال کرگئے جبکہ 748 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور943 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔