سوئزر لینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتاہے ،سوئس سفیر

563

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوئٹزر لینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتاہے یہ بات سوئٹزر لینڈ کے سفیر بینڈکٹ ڈی سیرجٹ نے سوئس بزنس کونسل کے سیکرٹری جنرل شیخ امتیاز حسین ،پریذیڈینٹ نوید چوہدری،وائس پریڈینٹ محسن نتھانی، ایگزیٹو کمیٹی ممبر آصف اکرام،فرحت ، مجتبیٰ رحیم اورکے ایم اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی اس موقع پر سفیربینڈکٹ ڈی سیرجٹ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا انتہائی اہم ملک ہے جس کے تجارتی اعتبار سے یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک سے قریبی تعلقات ہیں بینڈکٹ ڈی سیرجٹ نے کہاکہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس کی معیشت کورونا کی عالمی وباء کے باوجودبہتری کی جانب گامزن ہے چونکہ اس کی تجارتی پالیسیاں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نہایت پر کشش ہیں ۔