پاکستان اسٹاک :100انڈیکس میں116.42پوائنٹس کی کمی

329

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوکاروبار حصص میں اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس116.42پوائنٹس کی کمی سے45868.04پوائنٹس کی سطح پرآ گیااور59.33فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں19ارب1کروڑ روپے سے زائدکی کمی ہوئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 28.98فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے46115.10پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی جاری ہونے کی ضمن میں غیرو اضح صورتحال سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے سبب46ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی اور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس45693پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا۔