شپاکستان کی تجارتی معاہدہ پر عملدرآمد خوش آئند ہے ‘خادم حسین

542

لاہور(کامرس ڈیسک )تاجر رہنما و پاکستان ا سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کاروبار کی آسانی یقینی بنانے کے اعتبار سے شاندار کارکردگی کی بدولت سرحد پار تجارتی انڈیکس پر پاکستان کی رینکنگ 31درجے بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے والے ممالک میں 142سے 111ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔سرحد پار تجارت کو آسان بنانے کے لیے تین اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دینے اور ویب بیسڈ کسٹمز الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے مختلف اداروں کو آپس میں ضم کرنے اور برآمدی/درآمدی کلیرنس کے لیے مطلوبہ دستاویزات کی تعداد کم کرنے اور پاکستان کسٹمز کے افسران اور عملہ کی استعداد بہتر بنائی گئی ہے تاکہ وہ بلا روک ٹوک سرحد تجارت میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں۔