اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے پر برقرار

548

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوگیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے160.60روپے سے بڑھ کر160.80روپے اور قیمت فروخت160.70روپے سے بڑھ کر160.90روپے ہو گئی ۔