محنت کے بغیر کوئی بڑا کھلاڑی نہیں بن سکتا، ظہیر عباس

496

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم ظہیر عباس نے کہاہے کہ محنت کے بغیر کوئی بڑا کھلاڑی نہیں بن سکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا کہ ہرکھلاڑی کوبڑا پلیئر بننے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔ظہیر عباس کاکہنا تھا کہ ہماری ٹیم بھارت کوبہت آسانی سے ہراتی تھی، آج بھارتی ٹیم کہاں پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک لڑکے خود فیصلہ نہیں کریں گے بڑے پلیئر نہیں بن سکتے۔