کراچی چیمبر ،شنگھائی فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے مابین معاہدہ

542

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے کراچی اور شنگھائی کے مابین طویل مدتی تعلقات وتعاون، ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام ، معاشی و تجارتی تبادلے اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرنے کے لیے شنگھائی فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (ایس ایف آئی سی) کے ساتھ باہمی مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ کے سی سی آئی اور ایس ایف آئی سی کے مابین منعقدہ شنگھائی کراچی معاشی و تجارتی تبادلے کے عنوان پر ویبنارکے دوران سینئر نائب صدر کے سی سی آئی ثاقب گڈ لک اور سینئر وائس چیئرمین ایس ایف آئی سی شی ڈینگ ڈنگ نے ایم او یو پر دستخط کیے جس میں معلومات کے تبادلے، انٹرپرائزز کے درمیان باہمی رابطے، اورباقاعدگی سے مشاورت اور تشخیص کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی ہے۔ ویبنار میں چیئرمین بی ایم جی و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا، صدر کے سی سی آئی ایم شارق وہرا، نائب صدر شمس الاسلام خان، کراچی چیمبر کی خصوصی کمیٹی برائے ایم او یوز کے چیئرمین جنید ماکڈا، چیئرمین ایس ایف آئی سی شو زیکی، ایگزیکٹیو وائس چیئرمین ایس ایف آئی سی ہوانگ گوپنگ، شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر، ڈپٹی قونصل جنرل نواب علی راہوجو و دیگرنے شرکت کی۔چیئرمین بی ایم جی و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا نے ایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد کے سی سی آئی اور ایس ایف آئی سی کے مابین باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے نشاندہی کی کہ اگرچہ پاکستان اور چین بہترین تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔