وزیراعظم کی جانب سے ایس ایم منیر کے لیے”سفیر امید” ایوارڈ

367

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک کے معروف صنعتکار،سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورسرپرست اعلیٰ یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) ایس ایم منیر کو “سفیر امید” ایوارڈ سے نوازاہے۔ایس ایم منیرملک کے ایک صنعتکار اور ایکسپورٹر ہیں جو 8 مختلف کمپنیوں کے سربراہ ہیں۔ ایس ایم منیر چیئرمین دین ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ،سابق چیئرمین کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور سرپرست اعلیٰ کاٹی،سابق چیئرمین فرینڈز آف برنس سینٹر اور صدر بھارت پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فائز ہیں۔ایس ایم منیرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ، چنیوٹ انجمن اسلامیہ کے چیئرمین ، ورلڈ ہائی بلڈ پریشر لیگ کے ممبر ، پاکستان ہائی بلڈ پریشر لیگ کے بانی ممبر اور ٹرسٹ برائے ویکسین اینڈ ٹیکسائزیشن کے بانی ممبر بھی ہیں ۔