پولیس مقابلے اور دیگر کارروائیوں میں 83 ملزم گرفتار

359

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کاروائیوں کے دوران 83ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمانمیں قتل ،اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں، گرفتار شدگاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ،منشیات ، مسروقہ موٹر سائیکلیں ،جواء میں استعمال ہونے والا سامان اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق گلستانِ جوہر میں مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے دیگر 4 ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،چاکیواڑہ پولیس نے 30 عادی جواریوں کو گرفتار کیا۔ اورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے ملزم ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم محبوب علی عرف منگی کو گرفتار کیا۔ ترجمان ویسٹ زون پولیس کے مطابق ویسٹ زون پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 49ملزمان کو گرفتار کیا،جن میں قتل ،اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔