کرکٹ میچ کے دنوں میں مختلف شاہراہیں ٹریفک کے لئے بند رہیں گی

200

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے جانے والی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک مکمل بند رہے گی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین ٹیسٹ میچ کے دوران ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان کا اعلان کردیا ۔ ٹریفک پلان کے مطابق میچ کے انعقاد کے دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے جانے والی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک مکمل بند رہے گی۔اعلامیہ کے مطابق شاہ فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے سرشاہ سلیمان روڈ پر نیشنل اسٹیڈیم کی طرف ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگی۔عام طور پر یہ راستہ اختیار کرنے والے شہری میچ کے دورانیہ میں کارساز سے ڈرگ روڈ، شارع فیصل سے راشد منہاس روڈ، ملینیم نیپال کی طرف کا راستہ اختیار کریں گے۔ اسی طرح ائرپورٹ کی طرف جانے والے شہری بھی ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ ملینیم اور نیپا پل کی طرف جا سکیں گے۔راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ بھی ٹریفک کیلیے بند رہے گی۔ ملینیم چوک سے نیپا پل یا شاہراہ فیصل کا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور نیشنل اسٹیڈیم عام پبلک کے لیے بند رہے گا۔ شہری یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کرکے منزل کی طرف جا سکیں گے۔ یونیورسٹی روڈ پر نیو ٹائون موڑ سے اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کیلیے بند ہوگی۔ نیو ٹان چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔آغا خان اسپتال، لیاقت نیشنل ہسپتال اور اس علاقے کے رہائشی شہری بھی نیو ٹائون تھانے کی طرف سے راستہ اختیار کرسکیں گے۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق سہراب روڈ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ سے ملینیم چوک اور نیوٹان سے ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔