جعلی پیکیجز نہیں درست مردم شماری چاہیے‘انتخاب سوری

146

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے رہنماانتخاب عالم سوری اورسید شہزاد مظہر نے مردم شماری میں بے قاعدگیوں کے خلاف ایک مشترکہ بیان میںکہا کہ کراچی کے عوام کو جعلی پیکیجز نہیں درست مردم شماری چاہیے‘3 کروڑ عوام کاایک ہی مطالبہ ہے مردم شماری دوبارہ کرائی جائے۔ کراچی کے تین کروڑ عوام وزیر اعظم عمران خان اور اداروں سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ ورلڈ بینک سے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے جو قرضے لیے جارہے ہیں وہ کتنی آبادی کے لیے ہیں جب آبادی ہی درست شمار نہ ہو تو منصوبے کیسے درست بن سکتے ہیں اور جائز حقوق اور مسائل کیسے حل ہو سکتے ہیں۔ سی سی آئی میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ پورے ملک کے پانچ فیصد بلاکس دوبارہ کھولے جائیں گے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ عوام کو بتائیں کہ کراچی پیکیجز کہاں ہیں ؟ شہر کراچی کے ساتھ بار بار دھوکاکیا جارہاہے، ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی بتائیں کہ اگر ایم کیو ایم کراچی کے ساتھ مخلص ہے تو اس نے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر کوٹہ سسٹم میں غیر معینہ مدت تک اضافے کے لیے کیوں اتحاد کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی مردم شماری کے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔کراچی کی عوام اس مردم شماری کو کسی صورت قبول نہیں کریںگے۔