’’کامیاب نوجوان ‘‘ ہیلپ ڈیسک قائم کی جائے ، گورنر

112

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جامعہ کراچی میں سیدنا مفضل سیف الدین فیکلٹی آف لا (کلیہ قانون) کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ وچانسلر جامعہ کراچی عمران اسماعیل نے کہا کہ دائو دی بوہرہ کمیونٹی نے بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب پاکستان میں تعلیم عام کرنے کے لیے جو قد م اُٹھایا ہے وہ لائق تحسین ہے۔نہوں نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے درخواست کی کہ وہ وزیر اعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام کے حوالے سے جامعہ کراچی میں ہیلپ ڈیسک قائم کرے۔تقریب سے شیخ الجامعہ نے بھی خطاب کیا۔