فیریئرہال میں فلاور شوکاافتتاح ‘ شہری ایس اوپیز پرعمل کرنے سے گریزاں

259

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد نے کورونا ایس اوپیز پر شہریوں سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے بجائے ایس او پیز کی دھجیاں اڑ دیں، ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کوروناایس اوپیز کو یقینی بنائے بغیر فیرئر ہال میں فلاور شوشروع کردیا،فلاور شو کا افتتاح مشیر وزیر اعلیٰ سندھ اور ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کیا۔ درجنوں شہری بغیر ماسک فلاور شو میں پہنچ گئے جبکہ کے ایم سی کی جانب سے پارک کے داخلی راستوں پر ڈس آنفکیٹڈ گیٹ بھی نصب نہیں کیے گئے تھے۔ ایڈمنسٹریٹراور کے ایم سی حکام کی ناقص حکمت عملی کے باعث فلاور شو دیکھنے والوں کے ساتھ ساتھ شہر میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔حکام کی لاپرواہی کے باعث فیسٹیول میں شریک ہونے والے شہریوں کے ساتھ شہر میں کورونا وائرس پھیلنے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔