وزیراعظم نے کراچی والوں کو اچھی خبر سنا دی

781

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری سنا دی۔

ہفتے کے روز وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کے تعمیراتی کاموں میں تیز آگئی۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث شوکت خانم اسپتال کا کام سست روی کا شکار ہوا۔ شوکت خانم کراچی پاکستان کا سب سے جدید اور بڑا اسپتال بنے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی بیسمنٹ کا کام تیزی سے جاری  ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں تعمیراتی کام کی تصاویر بھی شیئر کیں۔