کراچی میں گیس بحران سے شہری اور صنعت کار پریشان

624

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین اور صنعت کار پریشان ہوگئے۔

گھریلو صارفین اور صنعت کاروں کو گیس پریشر میں کمی کی شکایات ہیں۔ جب کہ کیپٹیو پاور کو بھی سپلائی معطل ہوگئی۔

گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہر کے کئی علاقے متاثر ہیں۔ ان میں لیاری، اورنگی ٹاؤن، سائٹ ایریا، بلدیہ ٹاؤن، کورنگی، لانڈھی اور سرجانی ٹاؤن شامل ہیں۔

کراچی کے علاقے شیرشاہ، نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں بھی گیس پریشر کم ہے۔

سنگولین، لی مارکیٹ، آگرہ تاج، لائنز ایریا، جٹ لائن، بزرٹا لائن سمیت صدر میں گیس پریشر کم ہونے سے رہائشی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

سوئی گیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ ہے کہ گیس کی  ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہے جس کی وجہ سے صارفین کو لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی سپلائی ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی آئندہ ہفتے بن رہے گی۔ اتوار کو 24 گھنٹوں کے لیے اسٹیشنز کو سپلائی بحال کی جائے گی۔