بھارتی ہیکرز نے صوابی یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی

899

بھارت سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے صوابی یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو ہیکر کرلیا۔

ترجمان صوابی یونیورسٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی آف صوابی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیکر کرلیا گیا۔ ویب سائٹ بھارت سے تعلق رکھنے والے ہیکر نے ہیک کی۔

ترجمان نے بتایا کہ ویب سائٹ کو مکمل بند کر دیا گیا۔ ویب سائٹ ایک ہفتے پہلے بھی ہیک ہوچکی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ہوسٹ کمپنی سے رابطے میں ہیں۔

ویب سائٹ کو ICREW نامی ہیکرز نے ہیک کیا ہے۔ ہیکر نے ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی جانب سے بھارتی ویب سائٹ کو ہیکر کرنے کا بدلہ ہے۔