مغربی کنارہ: ارکان پارلیمان سمیت مزید 20 فلسطینی گرفتار

381
مقبوضہ مغربی کنارہ: مسجد اقصیٰ جانے کی اجازت نہ ملنے پر قدیم بیت المقدس کے باہر فلسطینی نمازِ جمعہ ادا کررہے ہیں‘ مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں جھڑپ جاری ہے‘ شہری زخمی کو اٹھا رہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رکن سمیت کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج نے رکن پارلیمان محمدبدر کو ان کے گھر پر چھاپے کے بعد حراست میں لیا۔ اس کے علاوہ الخلیل کے مختلف علاقوں سے 5فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ صہیونی فوج نے رام اللہ کے گائوں کبر پر چھاپا مارا اور شہریوں کے گھر وں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ اس کے علاوہ جنین میں یعبد اور قباطیہ نامی قصبوں میں بھی کارروائی کی۔