ایل او سی: بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، لڑکی زخمی

396

راولپنڈی : بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی انتظام کی سنگین  خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 18سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسزنے چڑی کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ  کی ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا،بھارتی فورسز نے خود کار ہتھیار وں اور بھاری توپ خانے سے پولاس گاؤں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں انصاصدیقی نامی لڑکی  زخمی ہوئی ہے، جس کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی  بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔