امارات نے روسی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

307

متحدہ عرب امارات نے روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین اسپوتنک فائیو کے استعمال کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے روسی ویکسین کو بطور ہنگامی استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد امارات میں منظور شدہ ویکسینز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے تحقیقی ادارے نے منظور کردہ روسی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل شروع کر دیے ہیں۔

امارات میں منظور شدہ کورونا ویکسینز میں سینوفرم اور فائزر کی بائیو ٹیک ویکسین شامل ہیں۔

دوسری جانب روس نے اپنی تیارہ کردہ کورونا ویکسین اسپوتنک فائیو کی بین الاقوامی سطح پر منظوری کے لیے عالمی ادارہ صحت سے رابطہ کر لیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے منظوری کے بعد روسی ویکسین کو عالمی سطح پر استعمال کی اجازت مل جائے گی۔