ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر ایرانی سپریم لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

371

تہران: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ’دھمکی آمیز‘ٹویٹ رکنے پر ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، دھونس دھمکی اور تشدد پر اکسانے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ معطلی کی مدت کتنی ہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ٹویٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال کے قواعد و ضوابط مجروح ہوئے۔

قبل ازیں آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے گالف کھیلتے ہوئے ایک شخص کی فضا سے لی گئی تصویر پوسٹ کی تھی جسے دیکھنے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا گمان ہوتا ہے کیوں کہ ٹرمپ بھی اکثر گالف کھیلتے نظر آتے ہیں۔ اسی تصویر میں گالف کھیلنے والے شخص پر ایک دیوہیکل سایہ نظر آرہا ہے جو غالباً کسی جنگی جہاز یا ڈرون کا ہے۔

اس تصویر کے ساتھ آیت اللہ خامنہ ای نے لکھا ہے کہ ’انتقام ناگزیر ہے‘۔جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور قتل کا حکم دینے والے سے انتقام لیں گے۔