“دورہ جنوبی آفریقہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے”

271

ٹیسٹ کرکٹر اظہرعلی کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی آفریقہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر اظہرعلی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان باعث فخر کی بات ہے اور نئے کرکٹرز کو ہوم گراوَنڈ پر ڈیبیو کا موقع ملے گا جبکہ ہوم کنڈیشنز پر میزبان ٹیم کو فائدہ ضرور ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز ہوتے ہیں اسی لیے ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے، مسلسل دو دن سے پریکٹس کررہے ہیں اور اپنی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں۔

اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ کیلئے کوچز ہمیں بھرپور انداز سے تیار کررہے ہیں جبکہ تمام کوچز مل کر کام کررہے ہیں اور ہمیں اسکا فائدہ مل رہا ہے، یونس خان ، محمد یوسف دونوں تجربات شیئر کرتے ہیں تاہم بابر اعظم کی واپسی سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوگئی ہے۔