نئے تعلیمی سیشن کا آغاز اپریل سے ہی ہوگا، کاشف مرزا

584

کراچی: صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز اپریل سے ہی ہوگا جبکہ غنی وزیر تعلیم سندھ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی کے بیان کے بعد صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے ان کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ بغیر امتحانات کلاس پروموٹ نہ کرنے کے بارے میں سعید غنی وزیر تعلیم سندھ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

کاشف مرزا نے کہا ہےکہ آن لائن تعلیم وتعلیم گھر ٹی وی اور ریڈیو ڈرامہ فلاپ پروگرام ہے کیونکہ صوبہ بھر میں آن لائن تعلیم کی سہولت ملک بھر میں محض 14 فیصدہے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا کہناہےکہ علمی لاک ڈاؤن کے  باعث 5کروڑ طلبا کےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے جبکہ2.5کروڑ پاکستانی بچےپہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔

کاشف مرزا کا مزید کہناتھا کہ یونیسف کےمطابق کورونامیں بھی سکولزکی بندش سے 4 کروڑ پاکستانی طلباکی تعلیم مستقل طور پر متاثرہوئی ہے جبکہ اسکول نہ جانے والے بچوں کی بڑی تعداد چائلڈلیبر کا شکار ہو رہی ہے جس میں 50 فیصد سے زائد تعداد لڑکیوں کی ہے۔

واضح رہے کورونا کے دوران  10000اسکولز مکمل بنداور7لاکھ ٹیچرزبےروزگار ہوچکے ہیں جبکہ تنخواہیں اور   90 فیصد تعلیمی اداروں کی  عمارتوں کےکرائے فکسُ ہیں جو کچھ بھی ہو ادا کرنا ضروری ہیں۔

یاد رہے آج اجلاس کے بعد وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ یکم فروری سے جب تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے تو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ تمام بچوں کو بلانے کی بجائے دو گروپس میں بچوں کو بلائیں گے، جس میں ایک روز ایک گروپ اور دوسرے روز دوسرا گروپ آئے گا یعنی بچے ہفتہ میں تین روز اسکول اور تین روز گھر پر ہوں گے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ جو ایس او پیز اسٹیرنگ کمیٹی نے پہلے سے ہی منظور کی ہوئی ہیں اس پر مکمل عمل درآمد کرانے کی تمام تعلیمی ادارے پابند ہوں گے جبکہ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کوووڈ کے ٹیسٹ کا جو سلسلہ جاری تھا وہ دوبارہ جاری رہے گا اور اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

خیال رہے وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ  لاک ڈاؤن کے پیش نظر فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا اور جتنے ماہ رعایت دی گئی اس کو اسکول پابند ہے کہ وہ دے گا اگر کوئی ایسا نہیں کرتا تو ہم اس کے خلاف کارروائی بھی کررہے ہیں۔