‘راوی اربن منصوبے سے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے’

289

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے سے روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ والٹن ایئرپورٹ کے حوالے سے بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کو براوی سٹی منصوبے میں اراضی کے حصول میں پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کی زوننگ عالمی معیار کے تحت کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام کیلئے یہ منصوبہ سماجی و معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے، معیاری تعمیرات سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، منصوبے سے روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔