براڈ شیٹ معاملہ: اپوزیشن نے جسٹس (ر) عظمت سعید کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنانے پر اعتراض اٹھادیا

329

اسلام آباڈ: حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کا سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو مقرر کرنے پر اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے اعتراض اٹھادیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز میں شامل تھے، جبکہ جس وقت براڈ شیٹ معاہدہ کیا گیا تھا وہ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب تھے۔

اپوزیشن نے اعتراض کیا کہ عظمت سعید شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر بھی ہیں، انہیں کمیٹی کا سربراہ اور دیگر کو ممبر بنانے کا جواز نہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا کہ کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بد دیانتی سامنے آچکی ہے۔