کوروناوائرس: متعدد یورپی یونین ممالک فائزر ویکسین کی کمی کا شکار

296

امریکی سرکاری عہدیداروں نے بتایا ہے کہ  فائزر نے یورپی یونین کے بیشتر ممالک کو فراہم کی جانے والی کوویڈ 19 ویکسینوں کی مقدار میں نصف کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب وزیر صحت آندرے باکیؤ نے کہا کہ رومانیہ کو اس ہفتے منصوبہ بند ویکیسن کی مقدار کا 50 فیصد حاصل ہوگا جس میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آئے گی۔

اسی طرح پولینڈ میں بھی یہی صورتحال ہے، جس نے پیر کو 176،000 ویکسین کی خوراکیں وصول کیں جو کہ پہلے سے طے شدہ مقدار کا 50 فیصد تھی جبکہ دوسری جانب گذشتہ ہفتے چیک (Czech) حکومت کو بھی سپلائیوں میں رکاوٹ کا سامنا ہے جس کی وجہ سے قومی سطح پر ویکسی نیشن مہم بھی سست پڑ رہی ہے۔

آندرے باکیؤ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اگلے تین ہفتوں میں ویکسین کی سپلائی میں کمی واقع ہوگی۔ مجموعی طور پر اس ہفتے فائزر ویکسین کی فراہمی میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور 2 ہفتوں میں یہ شرح 30 ​​فیصد تک ہوسکتی ہے۔