لیک واٹس ایپ چیٹس: بھارتی اپوزیشن کا سنجیدہ تحقیقات کا مطالبہ

543

بھارتی بدنام زمانہ اینکر ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹس لیک ہونے کے معاملے پر لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے انتہائی سنجیدہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اینکرارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹس لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی کانگریس کے لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی راز کاروباری مقاصد کیلئے لیک کرنے پرتحقیق ہونی چاہیئے، واٹس ایپ گفتگو میں 3 قابل مذمت معاملات کا انکشاف ہوا ہے اور اس معاملے کی سنجیدہ تحقیقات کی ضرورت ہے.

لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے کہا کہ تحقیق کریں کہ کیسے ایک “قوم پرست” 40 جوانوں کی ہلاکت پر کہتا ہے “ہم جیت گئے”، لیک چیٹس کے تناظر میں انتہائی سنجیدہ تحقیقات ہونی چاہیے.

واضح رہے کہ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ سطح پر ہونے والے فیصلوں کا علم تھا اور اس حوالے سے ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی ہے۔

ری پبلک میڈیا نیٹ ورک کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی نے اپنے ساتھی صحافی پارتھوداس کے ساتھ واٹس ایپ چیٹس کے ذریعے گفتگو کو چیٹ گیٹ کا نام دیا، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق بھی  پہلے سے علم تھا جس کے ذریعے  وہ اپنے چینل کی رینکنگ بڑھانے کی باتیں کرتے رہے۔

اس چیٹ سے یہ سنسنی خیز انکشاف بھی ہوا کہ ارنب گوسوامی بالاکوٹ پر بھارتی حملے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدامات سے پہلے سے ہی آگاہ تھے۔