‘کراچی پرظلم کرنے والے وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھے ہیں’

368

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں پر ظلم کرنے والا وزیر اعظم کا قریبی آدمی ہے 300 ارب روپے کے الیکٹرک خود اداروں کے کھا کر بیٹھی ہے، ہیں وزیر اعظم نے گیارہ سو ارب کی خیرات کا اعلان کیا لیکن وہ گیارہ سو ارب روپے کہاں ہیں کوئی ترقیاتی کام ہوا نہیں ہوا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں نمازجمعہ کے بعد مظاہرے سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ کسی ادارے کو حق نہیں کہ وہ کراچی کی آدھی آبادی کھاجائے، کراچی کی گنتی کو پورا ہونا چاہئیے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت ایک روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ بڑھادی ہے، وزیر اعظم سے کوئی پوچھے کہ دعوے کیا تھے اور کر کیا رہے ہو، کے الیکٹرک مافیا کے لوگ آپ کی کابینہ کا حصہ ہیں، اسد عمر اور تابش گوہر کی ساز باز ہے، ریکوری کے لئے انہوں نے کراچی والوں پر ظلم ڈھائے، کراچی کے شہریوں پر ظلم کرنے والا وزیر اعظم کا قریبی آدمی ہے 300 ارب روپے کے الیکٹرک خود اداروں کے کھا کر بیٹھی ہے

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان کے الیکٹرک پر واجب الادا رقم معاف کرانے کے چکر میں ہےندیم بابر مافیا ہے جو عمران خان کے ساتھ ہے معاشی ٹیم میں سارے چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں، 2009 میں سندھ حکومت نے پچاس ارب روپے کے الیکٹرک کے معاف کئے، یہ ان کے باپ کا پیسہ ہے کیا یہ ہمارے ٹیکس کا پیسہ ہے چوروں کا مافیا ایک کے بعد ایک پارٹی بدلتا رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2600 ارب روپے سالانہ کراچی والے ٹیکس دیتے ہیں وزیر اعظم نے گیارہ سو ارب کی خیرات کا اعلان کیا لیکن وہ گیارہ سو ارب روپے کہاں ہیں کوئی ترقیاتی کام ہوا نہیں ہوا ، یہ آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، صرف جماعت اسلامی نے سب سے پہلے اس ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔