مزید قرضے نہیں چڑھا سکتے اس لیے بجلی کی قیمت بڑھائی، وزیر اعظم

332

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ملک پر مزید قرضے نہیں چڑھا سکتے اس لیے بجلی کی قیمت بڑھائی، روپیہ گرنے کے بعد چیزیں مہنگی نہ کرتے تو قرضے مزید بڑھ جاتے۔

عمران خان نے  کہا کہ پاکستانیوں کے چوری کیے گئے اربوں ڈالرز بیرون ملک میں ہیں،10ارب ڈالر ہرسال منی لانڈرنگ ہوکر باہر جاتے ہیں،ہمارے دور میں ڈالر 107سے 160پر گیا، روپیہ گرا جس کے نتیجے میں باہر سے آنے والی تمام اشیاء مہنگی ہوگئیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی بنانے اور اسے بیچنے میں 3روپے کا فرق ہے،ماضی کے معاہدوں کے باعث جو بجلی نہیں خریدتے اس کے پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں،یہی وجہ ہےکہ بدقسمتی سے ہمیں بجلی کی قیمتیں بڑھانی پرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے، پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس بد نیتی پر مبنی ہے،براڈ شیٹ کے معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن ہونی چاہیےتاکہ قوم کو حقائق کا پتہ چلے۔

وزیر اعظم نے مزید کہاکہ براڈ شیٹ کی انتظامیہ سےمشرف نے معاہد کیا تھا ، جس کی وجہ سے رقم دینی پڑی ، اگر پیمنٹ نہ کرتے تو ایک دن کا سود 5ہزار پاؤنڈ دینا پڑتا۔