“فضل الرحمن گروپ کو جے یو آئی پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے”

325

جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی)  کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ فضل الرحمن گروپ کو جے یو آئی پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ جے یو آئی پاکستان کے نام کو فضل الرحمن گروپ استعمال کرنے کی کوشش کررہاہے،فضل الرحمن گروپ کے خلاف الیکشن کمیشن میں یادداشت جمع کرادی گئی ہے،اس سے پہلے فضل الرحمن جے یو آئی ف کے نام سے الیکشن لڑتے رہےہیں۔

واضح رہے کہ جے یو آئی ف کی قیادت نے پارٹی کے خلاف بیان دینے پر حافظ حسین احمد سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔