سینیٹ الیکشن: اپوزیشن اوپن بیلٹ کا موقع گنوا رہی ہے،فواد چوہدری

586

راولپنڈی: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سینٹ الیکشن میں بھی اوپن بیلٹ کا موقع گنوا رہی ہے، الیکشن کا شیڈول کسی بھی وقت آسکتا ہے اس کا ٹائم ہوگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ بنانا درست فیصلہ ہے، لیکن اپوزیشن کو براڈ شیٹ کی تحقیقات کے لیے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی   کا کہنا تھا کہ   بجلی مہنگی کرنے کا سبب نواز شریف کی حکمت عملی ہے، دس ہزار میگا واٹ بجلی جس کی ضرورت نہیں تھی، اس کامعاہدہ نواز شریف نے کیا، بجلی بنے نہ بنے ہمیں پیسے دینا ہیں، 42 فیصد بجلی کے کارخانے باہر سے آنے والے فیول پر ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ  انڈے فیڈ کی وجہ سے مہنگے ہوئے، ہر سال اربوں کی دالیں ،خوردنی تیل باہر سے منگواتے ہیں، جس کی وجہ سے دیگر اشیاء کی چیزوں میں اضافہ ہوا۔