آن لائن کاروبار کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا، ڈاکٹر عارف علوی

690

اسلام آباد: صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی ای کامرس کمپنیوں اور آن لائن کاروباری اداروں کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں آن لائن کاروبار اور شعبہ ای کامرس کے لئے کام کرنے والے ادارے این ایبلرز کے وفد نے ایوان صدر میں ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں صدر پاکستان نے پاکستان کو ای کامرس حب بنانے میں این ایبلرز کے کردار کو سراہا تے ہوئے کہا کہ ای کامرس میں قابل افراد کی حکومت مدد کرے گی  تاکہ پاکستان 2021 میں ایمیزون کے منظور شدہ فروخت کنندگان میں شامل ہو جائے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ  جس کے بعد پورے ملک میں چیمبرز آف ای کامرس متعارف کروائیں گے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی پالیسیوں میں مدد ہو سکے،ہائیر ایجوکیشن آف پاکستان جلد ای کامرس ڈگریوں اور پی جی ڈی کے عمل کو ہموار کرنے کے لئے این ایبلرز کے تعاون سے کام کرے گا۔

 اس موقع پر این ایبلرز انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو بطور ای کامرس حب بنانے کے لئے حکومتی اقدامات میں بھر پور مدد کرینگے ۔