ایک ہفتے میں 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اضافہ

334

ایک ہفتے کے دوران 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور مہنگائی کی شرح میں 0.32فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹس کے مطابق اشیاؤں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی کی فی کلو قیمت 6روپے 34پیسے بڑھ گئی ، چکن کی قیمت میں فی کلو 8روپے 44پیسے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹس مزید بتایا گیا ہے کہ دال مونگ فی کلو 4روپے اضافے کے ساتھ 233روپے 54پیسے ہوگئی،دال چنا فی کلو 1روپے 28پیسے اضافے کے ساتھ 141روپے 55پیسے ہوگئی جبکہ دال مسور اور دال ماش کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹس کے مطابق گڑ،سرسوں کے تیل ،ماچس ، واشنگ سوپ کی قیمت بھی بڑھی ہے،چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں ایک روپے 24 پیسے کی کمی کے بعد چینی کی قیمت 91روپے 71پیسے ہوگئی۔