ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 47 اموات

213

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار891 ہوگئی اور 11,204 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز34 ہزار 916 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 239,186، پنجاب میں 152,158 ،بلوچستان میں 18,696، خیبرپختونخواہ 64,651، گلگت بلتستان میں 4,899، اسلام آباد میں 40,548 اور آزاد کشمیر میں 8,753 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 75 لاکھ 61 ہزار 977 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35 ہزار 839  ٹیسٹ کے دوران 1,745 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 47 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,362 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,855، پنجاب 4,523، خیبرپختونخوا 1,823، اسلام آباد 461، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 192 اورآزاد کشمیر میں 248 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 82 ہزار 771 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 80 لاکھ 89  ہزار 877 افراد متاثر، 21 لاکھ 404 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار 102 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔