تعمیراتی شعبے کیلئے بڑی خبر: ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری

568

اسلام آباد: تعمیرات کے شعبے سے جڑے افراد کے لئے بڑی خبر ہے کہ حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لئے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کردیا گیاہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں  معیاری تعمیرات سے  معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

جاری کردہ آرڈیننس کے اعلامیے میں لکھا ہے کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے جبکہ حکومت نے سرمایہ کاروں کو 30 جون2021  تک چھوٹ دے گی۔

حکومت کی جانب سے 30 ستمبر 2023 تک منصوبے مکمل کرنے کی حد میں بھی ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ ملک میں  معیاری تعمیرات سے  معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب اس سے قبل اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں  معیاری تعمیرات سے  معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  لاہور کے عوام کے لیے یہ منصوبہ سماجی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے عرصہ دراز سے غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے  معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

کم آمدنی والے طبقے کو کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ  کم لاگت 3 سے 5 مرلہ گھروں کے یہ منصوبے ابتدا میں صوبہ کے  25 سے 27 اضلاع کے اطراف میں ہوں گےجبکہ ان کا دائرہ کار 87 مختلف لوکیشنز  تک بتدریج بڑھایا جائے گا ۔