ڈی سی کشمور کا شہر کا اچانک دورہ ،اشیا خورونوش کی قیمتوں کاجائزہ

255

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت )ڈپٹی کمشنر کشمور کندھکوٹ منور علی مٹھیانی کا کندھ کوٹ شہر میں اچانک دورہ اشیا خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کشمور منورعلی مٹھیانی کا کندھکوٹ شہر میں اچانک دورہ یوٹیلیٹی اسٹور اور شہر کی دیگر دکانوں پر اشیاخورونوش کی قیمتوں اور فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا یوٹیلیٹی اسٹور پر اشیاکی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے شہر کی دکانوں اور انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے سستے آٹے کے اسٹالوں کا جائزہ لیا۔ مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹور عملے اور شہر کے تاجرون کو ہدایت کی کہ وہ اس مہنگائی میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ روزانہ استعمال ہونے والی اشیا کی قیمت لسٹ مناسب جگہ پر لگائیں اور اسی کے مطابق فروخت کریں زیادہ منافع لینے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیل میں مارکیٹ کا اچانک دورہ کریں اور زیادہ منافع لینے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔