حیدرآباد:بی سیکشن پولیس کی کارروائی، اشتہاری گرفتار

389

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوںکے دوران اشتہاری سمیت 3ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق بی سیکشن پولیس نے دوران پیٹرولنگ اشتہاری ملزم محمد عارف بہلم کو گرفتار کرلیا، ملزم چوری، ڈکیتی ، منشیات فروشی سمیت 9مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ بی سیکشن پولیس نے مزید کارروائی کرتےہوئے سائونڈایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم امیر حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ مزید کارروائی میں فورٹ پولیس پیشہ ور گداگر حسین بخش رند کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔