ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ دبائو کا شکار رہا

429

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ دبائو کا شکار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارد کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.40روپے سے بڑھ کر 160.60 روپے اور قیمت فروخت 160.50 روپے سے بڑھ کر 160.70روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.40روپے سے بڑھ کر 160.50 روپے اور قیمت فروخت 160.70روپے سے بڑھ کر 160.80روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید193روپے سے بڑھ کر 193.80 روپے اور قیمت فروخت 195.40 روپے سے بڑھ کر 195.20روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت 219.50 روپے سے بڑھ کر 220.50 روپے ہو گئی۔