سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کا اضافہ

403

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے1لاکھ 13 ہزار 400روپے ہو گئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 1870ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے سے1لاکھ 13 ہزار 400 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 342 روپے کے اضافے سے 97 ہزار 222 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300 روپے مستحکم رہی۔