کراچی ٹیسٹ ،نیشنل اسٹیڈیم کو سیکورٹی حصار میں لے لیا گیا،قومی ٹیم کی پریکٹس کا آغاز

542

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ٹیموں کی پریکٹس جاری ہے ۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹرنیننگ کا آغاز کیا اور ان کی معاونت کے لیے کوچز موجود تھے۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقا جو مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہے ملحقہ جمخانہ میں ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا۔ دوسری طرف صبح ہی سے سیکورٹی اہلکاروں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی جانے والے راستوں کو کنٹینر اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا تھا اور سیکورٹی کے حوالے سے حکمت عملی اختیار کرتے ہویے خصوصی ریہرسل بھی کی۔ ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے آس پاس کے تمام ایریاز ٹریفک کے لیے بند کر دیئے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے ٹریننگ کروانے ثقلین مشتاق بھی میدان میں آگئے۔جنوبی افریقی ٹیم کو اسپن کے جال میں کیسے پھنسانا ہے ؟ ثقلین مشتاق نے ا سپنرز ساجد خان ، نعمان علی ، محمد نواز اور یاسر شاہ کو ٹپس دیں۔جنوبی افریقا کے خلاف لمبی اننگز کھیلنے کے لیے محمد یوسف نے قومی کھلاڑیوں کو مشورے دیے۔ یونس خان اور محمد یوسف کا بیٹسمنوں کے ساتھ طویل سیشن کیا۔ دریں اثنا سیریز کے انعقاد میں 4روز رہ گئے ہیں وہیں سابق قومی کرکٹرز کا بھی جوش و جذبہ بڑھتا جارہ ہے ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ امید ہے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں نوجوان بیٹسمین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہوم گرائونڈ اور جنوبی افریقاکو تجربہ کار کھلاڑیوں کا ایڈوانٹج ہوگا، عمر گل نے کہا کہ جنوبی افریقا ٹیم کی آمد سیملک میں ٹیسٹ کرکٹ کا ایک نیا باب کھل رہا ہے۔فیصل اقبال نے کہا کہ کوویڈ 19 کے باوجود کامیاب ڈومیسٹک میچز نے جنوبی افریقا ٹیم کے دورہ میں معاونت کی۔