ایڈیلیڈ سٹرائیکرزنے مینز بی بی ایل کے میچ میں برسبین ہیٹ کو شکست دے دی

345

ایڈیلیڈ (جسارت نیوز)ایلیکس کیری کی دھواں دار سنچری کی بدولت ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے مینز بی بی ایل کے 46ویں میچ میں برسبین ہیٹ کو82سے ہرا کر لیگ میں چھٹی فتح حاصل کرلی۔ برسبین ہیٹ کی ٹی198رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلیکس کیری نے دھواں دار 101رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، یوں وہ بی بی ایل کے 10ویں ایڈیشن میں پہلی سنچری بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ ان کی101رنز کی اننگز میں 3چھکے اور 10 چوکے شامل تھے ، اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کا نہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعرات کو آسٹریلیا کے مشہور شہر اوول، ایڈیلیڈمیں کھیلے گیے لیگ کے 46ویں میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 197نز بناکر برسبین ہیٹ کو میچ میں کامیابی کے لئے 198رنز کا ہدف دیا۔ ایلیکس کیری 101رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ برسبین ہیٹ کی طرف سیمارنس لبوشین نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت برسبین ہیٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.3اوورز میں 115رنز بناسکی۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میچ میں برسبین ہیٹ کو بآسانی 82رنز سے ہرا کر لیگ میں چھٹی کامیابی حاصل کر لی اور پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی طرف سے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے ویس ایگر نے 4 اور پیٹر سڈل نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ایلیکس کیری کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔