رونالڈو فٹ بال کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول اسکورر بن گئے

569

لسبن (جسارت نیوز)پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ 35 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے 19 سالہ کیریئر میں 760 گول کرکے سابق فٹ بالر جوزف بیکن کا کلب اور ملک کی طرف سے 759 گول کا ریکارڈ توڑا۔ بدھ کے روز رونالڈو نے اٹالین سپر کپ کے میچ میں نپولی کے خلاف میچ کے 64ویں منٹ میں گول کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔رونالڈو نے ریئل میڈرڈ کے ساتھ اپنے9 سالہ کیریئر کے دوران مجموعی طور پر 450 گول اسکور کئے جبکہ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے 118 گول کئے۔ اپنے ملک پرتگال کے لئے 102 گول اور موجودہ کلب کی طرف سے 85 گول اسکور کئے۔