ماضی میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں، بابر اعظم

374
 آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، بابر اعظم 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ دنیا کے 3 بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جانا فخر کی بات ہے۔ جمعرات کو خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 26سالہ بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بابراعظم نے کہا کہ ان بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ موازنہ کرنے پر مجھے فخر محسوس ہوتا ہے اور اس سے مجھے اپنے ملک کے لئے بہتر پرفارم کرنے کا اعتماد حاصل ہوتا ہے۔ بابراعظم نے کہا کہ میں ماضی کی پرفارمنس میں نہیں الجھتا اور اپنا فوکس زیادہ بہتر کرنے پر مرکوز کرتا ہوں جیسے ولیم سن اور کوہلی اپنی ٹیم کے لئے کرتے ہیں۔ بابراعظم نے کہا کہ اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے سنچری ا سکور کی ہو یا صفر پر آئوٹ ہوا ہوں’ اپنے روزانہ کا معمول کو نہیں چھوڑتا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کھیل کے تینوں فارمیٹس میں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے دنیا کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔