نیو یارک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ 3فوجی ہلاک

353
نیویارک: حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر شعلوں کی لپیٹ میں ہے

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 3 اہل کار ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طبی ایمرجنسی کے لیے استعمال ہونے والا یو ایچ60 بلیک ہاک نیویارک کے دیہی علاقے مینڈن کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔ہیلی کاپٹر میں نیشنل گاڑڈ کے 3 اہل کار سوار تھے، جو موقع ہی پر ہلاک ہوگئے۔ نیویارک کے گورنر انڈریو کومو نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام ریاستی اداروں پر پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا۔